مظفر گڑھ،ڈی پی او آفس میں تقریب،شہداء کی فیملیز میں چیک تقسیم

مظفر گڑھ،ڈی پی او آفس میں تقریب،شہداء کی فیملیز میں چیک تقسیم

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آ فس مظفرگڑھ میں ایک تقریب بیوگان شہدا پولیس، فیملیز شہدا پولیس، ریٹائرڈ پولیس ملازمان کے اعزاز میں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 منعقد ہوئی۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ حسن اقبال نے بیوگان شہدا پولیس کو ان کی کرسی پر جا کر چیک دیے۔ اور ریٹایرڈ پولیس افسران میں ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ حسن اقبال کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کی نوکری حقیقی معنوں میں ہرساعت عبادت اور نیکیوں کے حصول کا خزانہ ہے۔ عظیم ہیں وہ مائیں جو اپنے بیٹوں کو شہادت کے جذبے سے سرشار رکھتی ہیں۔ شہدا پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ ملکی استحکام کے لیے دیا۔ اس طرح کی تقریبات ان کو یاد رکھنے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں منعقد کی جاتی ہیں۔ریٹایرڈ پولیس افسران کے خدمات کے اعتراف میں ان کا کہنا تھا کہ آ پ وہ عظیم سپوت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی وقت ملک وقوم کے لیے وقف کیے۔ آ پ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -