بلوچستان کی کم آبادی اور وسیع رقبہ مسائل کا سبب، شاہینہ کھوسہ

بلوچستان کی کم آبادی اور وسیع رقبہ مسائل کا سبب، شاہینہ کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
کا بہت اہم صوبہ ہے اس کے قدرتی وسائل وہاں کے محنتی اور جفا کش لوگ وہاں کے ساحلوں کی جغرافیائی اہمیت اسے دیگر صوبوں سے ممتاز کرتی ہے ڈاکٹر شاہینہ نیشنل بلوچستان ورکشاپ 8میں شرکت کے بعد ڈیرہ غازی خان پہنچ کر پی ٹی آئی ورکرز سے بات چیت کر رہی تھیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ بلوچستان کی کم آبادی اور وسیع رقبہ اس کے مسائل کی وجہ بھی ہے اور اس کے مسائل کا حل بھی ہے اگر بلوچستان کے وسائل کو درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو وہ نہ صرف اپنی بلکہ پورے پاکستان کی خوشحالی کا موجب بن سکتا ہے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ سی پیک صحت، تعلیم اور سیاحت مین سرمایہ کاری کرکے چند سالوں میں اپنے سرمائے کو کئی گناہ بڑھا سکتے ہیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے بلوچستان خاص طور پر جنوبی بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے جامع منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے اسی طرح بلوچستان حکومت اور عسکری ادارے بھی صوبے کی ترقی کے لیے بھر پور انداز سے کوشاں ہیں وہ دن دور نہیں جب بلوچستان باقی صوبوں کے برابر بلکہ شاہد ان سے بھی آگے نکل جائے گا ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ میں پنجاب خاص طور پر جنوبی پنجاب کی عوام سے گذارش کرونگی کہ وہ گرمیوں میں شمالی علاقہ جات کے ساتھ ساتھ بلوچستان کو بھی سیاحیت دوروں کا حصہ بنائیں۔ 
شاہنینہ کھوسہ