مہنگائی، بیروزگاری،جنوبی پنجاب میں مظاہرے شروع

مہنگائی، بیروزگاری،جنوبی پنجاب میں مظاہرے شروع

  

 ملتان،لیاقت پور، ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان، بہاولپور(سٹی رپورٹر،بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق ایم این اے سید علی موسی(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے آٹا چینی گھی، پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کے بعداب بجلی کے ریٹس بھی بڑھا دئیے گئے ہیں جبکہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی بدولت کاروبار بھی ٹھپ ہو چکے ہیں اور مزدورکو مزدوری بھی نہیں مل رہی ہے جبکہ حکومتی نمائندے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں انشااللہ آنے والے وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل 63علی ٹا?ن کے دورہ کے موقع کیا، چوہدری عمران جٹ ملک اینڈ ڈیری فارمز وسپلائرز یونین ملتان کے صدر وسی ای او ایپل ڈیری فارم،ضلعی صدر مسلم لیگ (ق)لیبرونگ رانا محمد اشرف،رانا محمد شاہد ریاض انصاری، رانا یسین بھی ان کے ہمراہ تھے روٹی،کپڑا اور مکان کی بنیادی ضروریات کے حق کی آواز بھٹو نے عوام کیلئے بلند کی،بھٹو ازم غریب عوام کے حقوق کی بحالی کا نام ہے،محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مہنگائی کا خلاف مظاہروں پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کی آگاہی اور اس کے حل کیلئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور حکومت نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں،مزدوروں،کسانوں،کلرکوں،محنت کشوں اور مظلوم دکھی انسانوں کی جماعت ہے،بھٹو کے جیالے برسر اقتدار ہوں تو عوامی مسائل کو حل کر نے کے لئے عوامی وسائل عوام کو مہیا کرنے کے ریاستی اقدامات کرتے ہیں۔اور جب اپوزیشن میں ہوں تو عوام کے ساتھ مل کر عوامی حقوق کی بحالی کے لئے سامراج کے خلاف جدوجہد کرنا بھی انہی جیالوں کا شیوہ ہے،آج جس جوش اور جزبے کے ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قیادت سڑکوں پر ہے دیگر سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کو بھی پیپلز پارٹی کی تقلید کرتے ہوئے قومی عوامی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرنا چاہئے،سلیم بھٹی نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی فرمائش پر مہنگائی کی جارہی ہے، دنیا بھر میں تیل کی فی بیرل قیمت میں کمی کے باوجود سامراجی ایجنڈے کے تحت نہ صرف تیل کی قیمت کم نہیں کی جارہی بلکہ اضافہ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد اقتدار کا حصول نہیں ہم عوام کو ظالم سامراجی استعماری ٹولے کے چنگل سے آذاد کروانا چاہتے ہیں،تاکہ اس ملک کا ہر شہری پیٹ بھر کر اپنے گھر میں سوئے،کوئی شہری بیمار ہو تو ریاست اس کا مفت علاج و معالجہ کی ذمہ دار ہو،قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر بچہ اور نوجوان اعلی تعلیم حاصل کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کرے اور تعلیم اسے ریاست مہیا کرے،خالی خولی دعوے کرنے والے نام نہاد والی ریاست مدینہ خون آشام جونکوں کی مانند عوام کو خون چوس کر اپنے استعماری آقاؤں کا پیٹ معمولی سا کمیشن حاصل کر نے کے لئے چوس رہے ہیں،مسعود عزیز خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،حافظ حسین احمد مدنی اور ایم بی مسعود ہاشمی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،ملک شفقت محمود ایڈووکیٹ نے عوام دشمن حکومتی پالیسیوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ کوکینی حکمران برسر اقتدار آئے ہیں انہوں نے ملکی ترقی،خوشحالی اور قومی استحکام کے لئے کوئی کام نہیں کیا،مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،بیماری نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے،نہ ہی غریب عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی گلی محلوں میں سیوریج اور سڑکوں کی حالت بہتر ہے، انفرااسٹرکچر تباہی کے دہانے پر ہے نااہل حکمرانوں کو عوامی مسائل حل کرنے کا نہ ہی ادراک ہے اور نہ ہی احساس،بے نظیر بھٹو اسکیم سے مستفید ہونے والی غریب بیوہ خواتین کو ذاتی پسند ناپسند پر مستحق لوگوں کی لسٹ سے 35 لاکھ خواتین کو الگ کردیا گیا ہے، کیا یہ غریب بے کس بیوہ خواتین پاکستانی نہیں،پاکستان پیپلز پارٹی غریب دشمن حکومتی پالیسیوں کے خلاف سراپااحتجاج ہوئے ہوئے حکومتی اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے،پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر بلاول بھٹو کی قیادت میں غریب عوام کے مسائل حل کر کے قومی ترقی اور استحکام کے لئے ان تمام عوام دشمن پالیسیوں کو ختم کر کے عوامی راج قائم کریگی۔پاکستان پیپلزپارٹی سٹی بہاول پورکے زیراہتمام مہنگائی غربت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی ریلی حمائتیاں سے فریدگیٹ تک نکالی گئی احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے احتجاجی ریلی سے سٹی صدرپی پی پی بہاول پورسیدتطہیرالحسن ترمزی(پپوبھائی)  سابق ٹکٹ ہولڈر صاحبزادہ عاصم عباسی‘چوہدری عدنان گھمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بے روزگاری کے طوفان نے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کو مایوس اور بددل کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں یوتھ کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا انہوں نے کہاکہ  انھوں نے کہا کہ مہنگائی، کرپشن اور بے روزگاری پی ٹی آئی حکومت کے ٹریڈ مارکس ہیں۔ حکمران عوام کو ریلیف پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی روزِ روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے   پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یار خان کی ضلعی تنظیم کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو کے فیصلے کے مطابق اور صوبائی صدر جنوبی پنجاب(وسیب) مخدوم سید احمد محمود کی ہدایات کی روشنی میں چوک بہادر پور رحیم یار خان میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ،ڈویژنل صدر انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں،امیدوار قومی اسمبلی رحیم یار خان میاں عامر شہباز،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر نے کی۔ مظاہرے میں ڈویژنل نائب صدر ارشد ورند ضلعی نائب صدر مہر عظیم بخش مصطفائی،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری فرخ رضا بلوچ،تحصیل  ڈپٹی جنرل سیکرٹری رحیم یار خان  رئیس عباس مہر، تحصیل سیکرٹری انفارمیشن واجد خان چانڈیہ،ضلعی صدر اقلیتی ونگ پیٹر جان بھیل رادھے شیام  موہن داس تنویر ڈھلوں صدیق گجر،سعید واٹیا،واحدبخش خان گوپانگ انجم خان گوپانگ نذیر ہاشمی اللہ یار اور محمد علی ورندسمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بے قابو مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔پیٹرول بجلی چینی آٹا گھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں اور اپنے بچے بیچ رہے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکمران فورا استعفی دیں۔مہنگائی کے پسے عوام اب ان حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتے مظاہرین نے حکمرانوں وزیراعظم اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ غازیخان کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری اور بجلی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے خلاف احتجاج،پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی کونسل جنوبی پنجاب شبلی شب خیز غوری، ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری فہد بھٹی کی قیادت میں مہنگائی بے روزگاری بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا احتجاج میں درجنوں کارکنان نے بھی شرکت کی احتجاج سے خطاب کر تے ہو ئے شبلی شب خیز غوری،فہد بھٹی و دیگر کارکنا ن کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے،نومبر کے بلوں سے بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر پہلے ہی اربوں روپوں سے زائد کا ڈاکا مارا گیاآئی ایم ایف کے اشاروں پر بجلی مہنگی کرکے عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی، آج کہاں گئے معاشی ترقی کے وہ بڑے بڑے دعوے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، ہم انہیں معاف نہیں کریں گے مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے احتجاج کا تسلسل اب موجودہ حکومت کے خاتمے تک جائے گا۔مہنگائی،بدامنی اور بے روزگاری کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی لیاقت پور بھی سڑکوں پر نکل آئی پریس کلب لیاقت پور کے باہر احتجاجی مظاہرے کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی پی رحیم یار خان چوہدری جہانزیب رشید اور سٹی صدرجام جاوید لاڑ نے کی، مظاہرے میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی چوہدری جہانزیب رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، حکومت بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ کرکے عوام کا جینا محال کررہی ہے پیپلز پارٹی کے دور میں کسان، طلبا، تاجروں سمیت تمام طبقات خوشحال تھے مگر آج لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جام جاوید نے کہا کہ رات کی تاریکی میں قیمتیں بڑھا کر صبح عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا جاتا  معشیت مکمل تباہ ہوچکی اور لوگ بے روزگار ہوتیجارہے ہیں مظاہرین نے حکومت کے خلاف اور پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرہ میں رانا محمد اسلم، بلال موہل، فقیر حسین، عمران اشفاق بگا، علی منصور، شہزاد خاں، جہانزیب بھٹی، سلیم مصطفی، تحصیل خان، اکبر خان، سعید رشید، کانو رام آزاد، وکرم رام، موہن رام اور دیگر شریک ہوئے۔روٹی،کپڑا اور مکان کی بنیادی ضروریات کے حق کی آواز بھٹو نے عوام کے لئے بلند کی،بھٹو ازم غریب عوام کے حقوق کی بحالی کا نام ہے،محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مہنگائی کا خلاف مظاہروں پر پارٹی کارکنوں اور عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کی آگاہی اور اس کے حل کے لئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور حکومت نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں،مزدوروں،کسانوں،کلرکوں،محنت کشوں اور مظلوم دکھی انسانوں کی جماعت ہے،بھٹو کے جیالے برسر اقتدار ہوں تو عوامی مسائل کو حل کر نے کے لئے عوامی وسائل عوام کو مہیا کرنے کے ریاستی اقدامات کرتے ہیں۔

موسی گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -