گرین لائن بس منصوبہ اہل کراچی کیلئے تحفہ، جہانزیب کھچی

گرین لائن بس منصوبہ اہل کراچی کیلئے تحفہ، جہانزیب کھچی

  

 میلسی (نامہ نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ساڑھے پینتیس بلین کی خطیر رقم کا گرین لا ئن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کی عوام کے لیے تحفہ ہو گا۔جو کراچی کے مغربی اور وسطی اضلاع (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کے ایک لاکھ 35 ہزار کوجدید سفری سہولت دے گا۔جس سے ان کی سینٹرل بزس ڈسٹرکٹ تک رساء آسان اور محفوظ بنے گی۔اپنے نمائندہ کے ذریعے جاری کردہ پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی خصوصی دلچسپی پر وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات بح سندھ انفرا سٹرکچر ڈیو یلیپمنٹ کمیٹی کے ذریعے تعمیر کروایا ہے۔21 کلومیٹر لمبے گرین لا ئن کوریڈور پر 22 اسٹیشنز،ٹکٹنگ رومز۔برقی زینے اور سیڑھیاں موجود ہیں. جہاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بیک اپ جنرٹرز کی سہولت موجود ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم کے پروگرام میں ن  اینگرو پولیمر پلانٹ ایکپینشن  کی نقاب کشاء  بھی شامل ہے جبکہ تقریب سے خطاب سے قبل  صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر گورنر ہاس میں مختلف میٹنگز کی صدارت بھی ان کے وزٹ کا  حصہ ہے۔

جہانزیب کھچی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -