زیر تربیت افسرو ں کا شوگر ملز کا دورہ

زیر تربیت افسرو ں کا شوگر ملز کا دورہ

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)   سول سروس کے32مڈ کئیر مینجمنٹ کورس کے آفیسران نے بہاولپور(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 میں اشرف شوگر ملز کا دورہ کیا جس میں انہوں اشرف شوگر ملز کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر چوہدری یونس جا وید کے ہمراہ تمام شعبوں کین یارڈ،مل ہاؤس، مکنیکل، بوائلر ہاؤس، پاور ہاؤس، ٹربائن، شوگر ہاؤس،پراسس ہاؤس وغیرہ کا معائنہ کیا اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر یونس جا وید نے سول سرونٹس آفیسران کو تمام شعبوں کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ کرشنگ سیزن چلنے سے علاقے کے ہزاروں لوگوں کو نہ صرف روزگار میسر آتا ہے بلکہ ملک میں چینی پیداوار ہوتی ہے اور ملکی خزانے میں خاطر خواہ زرمبادلہ جمع ہوتاہے اس کے بعد کانفرنس روم میں شوگر ملزکے تمام شعبوں بارے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی اس موقع پر اشرف شوگر ملز کے سنئیر منیجر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) ضیغم رضا نے ایڈمنسٹریشن،کین پرچیز نگ و دیگر امور اور ان کے مسائل بارے بھی بریفنگ دی جن پر 32مڈ کئیر منیجمنٹ کورس کے آفیسران نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے شوگر انڈسٹری کے مختلف امور بارے سوالات بھی پوچھے دورے کے آخر میں اشرف شوگر ملز کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر چوہدری محمد یونس جا وید نے تمام 32مڈ کئیر منیجمنٹ کورس کے آفیسران شرکاء کو  اعزازی شیلڈ اور تحائف بھی دیے سول سرونٹس آفیسران کے دورے کے موقع پر ضلعی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ دورے کے مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد حسین، سپیشل برانچ کے انچارج چوہدری محمد وقاص، میڈیا آفیسر رضوان احمد، منیر ڈوگر، چوہدری محمد اصغر وڑائچ،و دیگر بھی موجودتھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -