ڈیرہ، ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا سے متاثرہ مریضہ جاں بحق
ملتان، ڈیرہ غازیخان (خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر) ٹیچنگ ہسپتال (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
ڈی جی خان کے کرونا وارڈ میں داخل ایک خاتون جاں بحق،1کرونا کے نیگیٹو اور 3میں کرونا کا خدشہ ہے،تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل ایک خاتون مریضہ سانتی مائی جاں بحق ہوگئی کرونا وارڈ میں داخل کل4 مریضوں میں سے ایک مریض نیگیٹو اور 3میں کرونا کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ روز 159مریضوں کے ٹیسٹ سیمپل لئے گئے تمام مریضوں کے رزلٹ سیمپل نیگیٹو آئے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے کہا کہ ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کے سبب کرونا جیسی آزمائش پر قابو پالیاگیا ہے تاہم کرونا ایک خطرناک وباء ہے احتیاط کی ضرورت ہے حکومتی ایس او پیز پرعمل کرکے اس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے شہری ابھی بھی حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔ دریں اثناء نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،اموات کی مجموعی تعداد 928 ہے, کورونا میں مبتلا 01 مریض زیر علاج، شبہ میں 04 مریض زیر علاج، کورونا مریضوں کے لئے مختص 32 وینٹی لیٹرز میں سے 27 وینٹی لیٹر خالی، شبہ میں داخل 24 مریضوں میں سے 16 مریضوں نے موذی وائرس کے خلاف ویکسی نیشن نہیں کروا رکھی تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020 سے 10 دسمبر 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 928 ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا 01 مریض زیر علاج ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 04 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 8ہزار 573 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 938 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے مختص 32 وینٹی لیٹرز میں سے 27 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 84 کر دی گئی ہے، جن میں سے 60 خالی ہیں،جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں داخل 24 مریضوں میں سے 16 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے۔
کرونا