انصاری چوک شاہ رکن عالم کی تزئین وآرائش کا حتمی فیصلہ

انصاری چوک شاہ رکن عالم کی تزئین وآرائش کا حتمی فیصلہ

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے انصاری چوک  شاہ رکن عالم کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کر لیا (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

ہے اس سلسلے میں چوک پر لائیٹس اور تزئین و آرائش اور مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید شفقت رضا اور جاوید انصاری نے انصاری چوک پر دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر  ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید شفقت رضانے کہا ہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان شہر کے چوکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے کوشاں ہے۔ملتان شہر کے مختلف معروف شاہراؤں اور چوکوں کو بہترین حالت بحال کر رہے ہیں۔شہربھر  میں لائیٹس اور لینڈ سکیپنگ کر رہے ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ دسمبر سے لیکر مارچ تک شہر بھر میں پھولوں بھرپور شجر کاری کریں گے پارکوں اور گرین بیلٹس پر پھولوں کی شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -