مہنگائی، حالات سنگین،حکومت اقتدار چھوڑ دے، عمار اویس لغاری

مہنگائی، حالات سنگین،حکومت اقتدار چھوڑ دے، عمار اویس لغاری

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر)  حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی نے دووقت کی روٹی مشکل(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 بنادی۔ پنجاب میں امن وامان کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ سیالکوٹ کو واقعہ حکومت کے لیے چارج شیٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار  سردار عمار اویس خان لغاری نے ضلع راجن پور کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران پارٹی ورکروں کی طرف سے دی گئی چائے کی پارٹیوں کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لغاری خاندان متحد ہے۔ ان شا اللہ بلدیاتی وقومی الیکشن میں ڈیرہ اور راجن پور میں مسلم لیگ ن سویپ کرئے گی۔ جام پور کو ضلع کو درجہ۔ سوئی گیس۔ ماڑی میں ترقیاتی کام۔ راجن پور ڈیرہ روڈ کو ون وے ہماری حکومت اقتدار میں اکرکے بنائے گی۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سیکرٹریٹ کے نام پر دھوکہ کیا گیا ہے۔ بے اختیار سیکرٹری کام کر رہے ہیں۔ روزانہ لاکھوں روپے کا مصرف کرکے عوام کے خزانہ کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان تبادہ ہو کرکے رہ گیا ہے۔ کھاد بلیک پر فروخت ہورہی ہے۔ ائے روز کسانوں اور کاشتکاروں کے دھرنے ہو رہے ہیں تاہم حکومت نیند کر رہی ہے۔ 

عمار لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -