باغ سے خاتون کی گردن کٹی لاش برآمد،علاقے میں خوف

باغ سے خاتون کی گردن کٹی لاش برآمد،علاقے میں خوف

  

  رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی)تھانہ رکن پور کی حدود بستی ملک خادم حسین موضع کلروالی کے رہائشی سعید احمد نے (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اسکی 50 سالہ بیوہ ہمشیرہ شمیم بی بی معمول کے مطابق ملک ریاض احمد کے باغ سے مویشیوں کے لئے چارہ کانٹے کے لئے گئی ہوئی جوکہ کافی وقت گزرنے کے باوجود واپس نا آئی جس کی تلاش کے لیے وہ اہل علاقہ کے ہمراہ روانہ ہوگیا اسی دوران آم کے باغ کھجور کے درخت کے پاس شمیم بی بی کی گردن اور کان کنی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع مقامی پولیس کو فراہم کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ورثا کے مطابق مقتولہ شمیم بی بی کے کانوں میں دو تولے کی طلائی بالیاں اتارنے کے لیے مزاحمت پر ملزمان نے تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور بالیاں چھین کر فرار ہوگئے۔ مقتولہ کے بھائی سعید احمد کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبری 646/21 بجرم 302-392 ت پ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -