پاکستان مہنگائی، لاقانونیت سے   دوچار، حکومت فلاپ، ارشد جاوید

پاکستان مہنگائی، لاقانونیت سے   دوچار، حکومت فلاپ، ارشد جاوید

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے عوام متحد رہ کر مہنگائی اور لاقانونیت کے خلاف آواز بلند کریں میاں محمد نواز(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 شریف جلد ہی وطن واپس آ کر حکومت کے خلاف تحریک کی قیادت کرینگے مسلم لیگ ن وفاق کی علامت ہے قرضوں میں اضافہ بحرانوں کو جنم دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید نے مقامی میرج ہال میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت تمام تر حکومتیں ناکام ہو چکی ہے دھوکہ دہی اور فراڈ کے زریعے اقتدار میں آنے والوں نے عوام پہ زندگی تنگ کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ملکی اثاثہ آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کے مسلسل قرض تو لیا جا رہا ہے لیکن لیا گیا قرضہ کہاں خرچ ہو رہا ہے یہ کسی کو بھی پتا نہیں ہے حکومتی وزراء کی کرپشن منظر عام پہ آنے کے بعد محکموں میں بیٹھی کالی بھیڑوں نے بھی کھل کر کرپشن شروع کر دی ہے لاقانونیت اور اقربا پروری کی وجہ سے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں عام آدمی غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے لیکن وہ وقت دور نہیں جب ان سب کا کڑا احتساب ہو گا اس موقع پرمحمد عثمان کمبوہ ایڈووکیٹ DDHO ڈاکٹر نجیب عالم،محمد انور کمبوہ،محمد ساجدانورکمبوہ،محمد فرحان کمبوہ، محمد وقارکمبوہ، عبدالجبار لاٹکی، محمد مصطفیٰ وینس اور دیگر بھی موجود تھے۔

ارشد جاوید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -