کہروڑ پکا موٹرسائیکل سواروں پر حملہ، 2افراد قتل، ملزم فرار 

کہروڑ پکا موٹرسائیکل سواروں پر حملہ، 2افراد قتل، ملزم فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کہروڑپکا(نمائندہ خصوصی)خواتین کے نیٹ پر فوٹو منع کرنے پر(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
 گولیاں مار کر 2 افراد کو قتل کر دیا صبح کے وقت جھگڑا بھی ہواتھا دو موٹر سائیکلوں پر 4 افراد نے گولیاں ماریں 1موقع پر ہلاک ہوگیا۔ دوسرا راستے میں دم توڑگیا پولیس تھانہ صدر نے کاروائی شروع کر دی تفصیل کے مطا بق نواحی علاقہ جھوک خان محمد موضع جس کے رہائشی ملزم اندو بھائی خورشید عرف کالا محمد جاوید وغیرہ خواتین کے موبائل پر فوٹو بنا کر نیٹ پر اپ لوڈ کرتے تھے جس کا مقتولین شاہد ولد ریاض اور زاہد ولد سراج وغیرہ نے ملزمان سے احتجاج کیا اور ملزمان کے والد کو شکایت کی جس کا ملزمان کو شدید رنج تھا اس سلسلہ میں صبح کے وقت ملزمان سے جھگڑا بھی ہوا تھا جو لوگوں نے چھڑوا دیا،شام کے وقت مقتولین شاہد اور زاہد موٹر سائیکل پرجا رہے تھے کہ ملزمان خورشید عرف کالا،محمد جاوید جو دونوں بھائی ہیں اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ 2 موٹر سائیکلوں پر آئے اور اسلحہ سے فائرنگ کر دی  گولیاں لگنے سے ایک موقعہ پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا ہسپتال جاتے ہو ئے راستے میں دم توڑگیا پولیس تھانہ صدر نے موقعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی مقتول کی والدہ نے بتایا کہ اس ملزما ن نے موبائل پر بستی کی خواتین کے فوٹو بناکر نیٹ پر اپ لوڈ کر دئیے جس کی وجہ سے بدنامی ہو ئی اور ملزمان کے والد کو جاکر شکایت کی جس پر صبح جھگڑا ہو ا اور شام کو گھات لگائے ملزمان نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا جن خواتین کے فوٹو نیٹ پر ڈالے وہ مقتولین کی کیا لگتی تھیں سوال پر خاتون جواب گول کر گئی پولیس مصروف تفتیش ہے اور ملزمام کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارہی ہے 1مقتول کی دو بیٹیاں ہیں جبکہ دوسرے کی ابھی شادی نہ ہو ئی ہے ۔
قتل