ویمن چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس،نمائش کا اہتمام

ویمن چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس،نمائش کا اہتمام

  

 ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر) وومن چیمبر آف کامرس(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 ڈیرہ غازی خان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر چیمبر فرح بشیر منعقد ہوا اجلاس میں ایگزیکٹو اراکین مسزحوریہ زعیم، ڈاکٹر مسرت ممتاز، مسز خلیفہ ریاض، ڈاکٹر نجمہ شاہین اور دیگر معززین خواتین ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ڈیرہ غازیخان میں خواتین کے بزنس کے فروغ اور ان کی مصنوعات کو متعارف کرانے کے لئے مزید فعال کردار ادا کرنے اور وومن چیمبر کے تعاون سے نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شرکت کرنے والی خواتین کی کاوشوں کو سراہا گیا وومن چیمبر کی صدر مس فرح بشیر نے اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کو چیمبر کی گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی اور تعمیری سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اراکین ایگزیکٹو کمیٹی نے نوزائیدہ چیمبر کی بھر پور سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیمبر کی رکنیت سازی میں مزید اضافے کے لئے اقدامات کی منظوری دی گئی اجلاس میں خواتین ووکیشنل اداروں کے ساتھ مل کر ہنر مند خواتین اور طالبات کو نئے رحجانات سے آگاہی اور سیمینار منعقد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شہر میں  بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اہتمام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -