ون ڈش، اوقات کار کی خلاف ورزی، 4میرج کلب سیل

ون ڈش، اوقات کار کی خلاف ورزی، 4میرج کلب سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   ملتان ( سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے رات گئے میرج ہالز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔اس موقع پر ون ڈش اور 10 بجے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
کے اوقات کی خلاف ورزی پر 4 شادی ہال سیل کردیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے میرج ایکٹ کے تحت 13 میرج ہالز کی انسپکشن کی اور خلاف ورزی پر بسمہ اللہ،انمول،امپیریل اور ڈیوائن میرج ہالز کو سیل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کا کہنا تھا کہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کی شکایات پر ایکشن لیا گیا ہے۔ٹیموں نے 13 میرج ہالز کی انسپکشن کرکے ون ڈش پر عملدرآمد یقینی بنایا۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انسپکشن ٹیمیں روزانہ چیکنگ کرینگی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر بیوٹیفکیشن پلان کے تحت چوک گھنٹہ گھر سے حاجی کیمپ،واٹر ورکس روڈ اور درباروں کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے پی ایچ اے حکام کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر اور قلعہ کہنہ کا دورہ کیا اور منصوبے پر بریفننگ لی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درباروں کے مابین گرین بیلٹس،حاجی کمپلیکس کی لینڈ سکیپنگ اور گھنٹہ گھر کی آرائش کیلئے 30ملین کی لاگت سے سکیم شروع کی گئی ہے جس کو 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔اخلاق احمد نے بتایا کہ منصوبے میں گرین بیلٹس،انتظار گاہ،بنچ اور لائٹنگ پولز کی تنصیب بھی شامل ہے۔ابتدائی طور پر منصوبے کیلئے 5 ملین بھی جاری کردیے گئے ہیں۔اس موقع پر پی ایچ اے حکام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
سیل