چھاپے،ایل پی جی ڈیلرز کا احتجاج کا اعلان،شیڈول فائنل

چھاپے،ایل پی جی ڈیلرز کا احتجاج کا اعلان،شیڈول فائنل

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس کی براہ راست(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 اور سول ڈیفنس کی بے جاہ مداخلت ختم کی جائے۔پولیس اور سرکاری اداروں کی بھتہ گیری اور جھوٹی ایف آئی آر (FIR)ایل پی جی کے کاروباری افراد کے خلاف بند نہ کی گئی تو جنوبی پنجاب میں ایل پی جی کی سیل جاری رکھنا ناممکن ہوجائے گا۔ جنوبی پنجاب (ملتان ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور بہاول پور ڈویژن) میں 18,19دسمبر 2021 دن ہفتہ اور اتوار کو مکمل شٹرڈان ہڑتال ہو گی۔ملک بھر میں سوئی گیس کا تاریخ ساز شاٹ فال شروع ہو گیا ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں معصوم جانوں کے بچا کے لیے ایل پی جی دوکانوں کی سیفٹی کو بہتر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے دفتر سے جاری کیے گئے ایس او پیز (ایل پی جی سیفٹی نکات) کی طرح جنوبی پنجاب کے ایل پی جی کے کاروبار کے لیے ایس او پیز (ایل پی جی سیفٹی نکات)جاری کیے جائیں۔جس کے بعدجنوبی پنجاب کی ایل پی جی دوکانوں پر کام کرنے والوں کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں اپنے خرچے پر سول ڈیفنس سے ایل پی جی دوکانداروں کو آگ بھجانے کی ٹریننگ دلوائی جائے گی۔جس سے معصوم جانوں کے بچا میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اور سول ڈیفنس کی بے جاہ مداخلت ختم نہ کی گئی توجنوبی پنجاب (ملتان ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور بہاول پور ڈویژن) میں 18,19دسمبر 2021 دن ہفتہ اور اتوار کو مکمل شٹرڈان ہڑتال ہو گی۔ہڑتال کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ہر ضلع میں,10 10ٹیمیں اور کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ تمام انتظامات کا جائزہ لے گی۔ ہڑتال کے پروگرام کو آخری شکل دینے کے لیے جنوبی پنجاب کی میٹنگ کے لیے ملتان میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -