ڈینگی،نشتر میں ایک مریض زیر علاج
ملتان (خصو صی ر پو رٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج 01 اور مریض (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
میں ڈینگی کی تصدیق، ڈینگی کے شبہ میں 01 مریض داخل، رپورٹ کا انتظار، آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 03 ہے تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں ملتان کے رہائشی مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ وہاڑی کے 01 مریض کو ڈینگی کے شبہ میں آئی سو لیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے،جس کی رپورٹ کا انتظار ہے،اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 70 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے، جہاں اس وقت ڈینگی میں مبتلا 03 مریض زیر علاج ہیں جبکہ شبہ میں 01 مریض زیر علاج ہے۔
ڈینگی