پارکو پائپ لائن سے کروڑوں کا تیل چوری، آپریشن شروع

پارکو پائپ لائن سے کروڑوں کا تیل چوری، آپریشن شروع

  

 مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ)پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی واردات پکڑی گئی، پاک عرب آئل ریفائنری کی زیر زمین پائپ لائن سے ملحقہ ہوٹل کے کمر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

ے سے سرنگ کے زریعے کروڑوں روپے مالیت کا تیل چوری کیا جا رہا تھا،ہوٹل مالک سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پاک عرب آئل ریفائنری کے سیکیورٹی آفیسر شوکت رسول نے پارکو پائپ لائن کی حفاظت کیلئے پٹرولنگ کے دوران مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر جوانہ بنگلہ کے مقام پر پارکو کی پائپ لائن سے ملحقہ نیو کوئٹہ بلوچستان ہوٹل پر ایک آئل ٹینکر میں پارکو پائپ لائن سے کلمپ لگا کر تیل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکر لیا،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،اطلاع کرنے پر پولیس تھانہ رنگپور بھی موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے پارکو سیکیورٹی سٹاف کے ہمراہ ہوٹل کی تلاشی لی تو ایک کمرے میں 10 فٹ گہری اور 40 فٹ طویل سرنگ ملی جس کے زریعے پارکو کی سپلائی پائپ لائن پر کلمپ لگا کر تیل چوری کیا جارہاتھا، پولیس کے مطابق تیل چوری کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری تھا،پولیس تھانہ رنگپور نے پارکو کے سیکیورٹی آفیسر شوکت رسول کی مدعیت میں 8 افراد ہوٹل مالک چوہدری یوسف ارائیں، مہر ناصر،مہر مبشر،ارشد نون،ندیم، یاسر،شہزاد اور سجاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے موقع سے تیل چوری کرنے اور سرنگ بنانے کیلئے استعمال ہونے والا سامان جس میں آہنی کلمپ،ہائی پریشر پائپ،2 عدد پریشر گیج،پائپ سے منسلک ہینڈل والو،بورنگ پائپ،کسی،گینتی،آری بلیڈ،ساکٹ 4 عدد،پائپ رینچ،سکریو رینچ اور ایک عدد ڈرم معہ چوری شدہ 200 لٹر ڈیزل شامل ہیں برآمد کر لیا ہے،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -