چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دورہ ملتان، ملاقاتیں، اہم کیسوں کی سماعت 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دورہ ملتان، ملاقاتیں، اہم کیسوں کی سماعت 

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے آج عدالت میں اہم کیسز کی سماعت کی جس کے بعد چیف جسٹس سے لاء ڈیپارنمنٹ کے افسران نے ملاقات کی جن میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شیخ جمشید حیات اور ڈپٹی اٹارنی جنرل مہر ضمیر سنڈھل کی قیادت میں وفد میں شامل لا ء افسران ایوب بزدار، ندیم گھیلا، شاہد ریاض و دیگر شامل تھے، لا افسران نے چیف جسٹس کو گلدستے پیش (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

کئے اس موقع پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شیخ حیات کی درخواست پر لاء افسران کے بیٹھنے کے لیے جگہ میں توسیع کا حکم دے دیا ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ ملتان بینچ کو فوری طور پر لا ء افسران کے دفتر کی توسیع و مرمت کا کام کروانے کی ہدایت جاری کی، چیف جسٹس سے ملاقات کے آخر میں ملک و قوم اور  بار اور بینچ کی ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی واضح رہے کہ چیف جسٹس تین روزہ دورہ پر ملتان میں موجود ہیں. دریں اثناء چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی سے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید ریاض الحسن گیلانی اور جنرل سیکٹری سجاد حیدر میتلا نے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس کو درخواست کی کہ ملتان میں پنجاب سروس ٹربیونل،پنجاب انوائرنمنٹل ٹربیونل قائم کیا جائے اسی طرح ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں ڈرگ کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے اور بورڈ آف ریونیو کا مستقل بینچ بھی ملتان میں قائم کرنے مطالبہ کیا۔ہائی کورٹ بار کے لیے دس ائیرکنڈیشنر اور پانچ سو کرسیاں مہیا کی جائیں اور ہائی کورٹ بار کی پارکنگ کے دیرینہ مسئلہ کو بھی حل کیا جائے۔ سکرین آٹ سائڈ آف کورٹس اور ڈیجیٹلائزیشن آف کورٹس پر بھی غور کیا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیو جوڈیشل کمپلیکس کی عدالتوں کو ملتان شہر میں منتقل کیا جائے، ضلع کچہری کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کرایا جائے،  ضلع کچہری سے متصل 100 کنال اراضی کو وکلا کے 5 ہزار چیمبرز کے لئے فراہم کیا جائے، بار وفد نے چیف جسٹس سے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں تمام ججز بڑی جانفشانی اور محنت سے کیسز کے تیزی سے فیصلے کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے عمر قید کی اپیلوں کی سماعت کو بھی ملتان میں یقینی بنایا جائے جس پر چیف جسٹس نے یقین دلایا کہ وکلا کے تمام مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا اور انہیں حل کیا جائے گا ملاقات کے دوران نائب صدر شہزاد جعفری اوردیگر عہدیدران بھی موجود تھے جنہوں نے چیف جسٹس کو گلدستے پیش کیے،  واضح رہے کہ چیف جسٹس  ملتان دورہ پر موجود ہیں انہوں نے گزشتہ صبح ملتان بینچ میں مقدمات کی سماعت کی۔ ملتان بینچ آمد پر سینئر جج مسٹر جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر،مسٹر جسٹس  سہیل ناصر، مسٹر جسٹس احمدندیم ارشد، مسٹر جسٹس انوار حسین،مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ، مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد، مسٹر جسٹس محمد رضا قریشی، مسٹر جسٹس محمد شان گل، سینئر رجسٹرار شاہد محمود، محمد عرفان، ظہور احمدکھرل، جاوید سعید اور پی ایس ٹو چیف جسٹس شہزاد گل نے انکا استقبال کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی کی ملتان بنچ آمد پر پولیس دستہ نے سلامی بھی پیش کی۔مزید برآں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج صادق مسعود صابر نے بھی چیف جسٹس سے ملاقات کی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -