علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،یتیم سٹوڈنٹس کو ریجنل دفاتر سے رجوع کرنیکی ہدایت

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،یتیم سٹوڈنٹس کو ریجنل دفاتر سے رجوع کرنیکی ہدایت

  

راجن پور (تحصیل رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

 نے یتیم بچوں کے لیے میٹر ک سے لے کر پی ایچ ڈی تک مفت تعلیم دینے کااعلان کر دیا۔ یتیم طلبا وطالبات کو مقامی ریجنل افس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی راجن پور سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی پروفیسرقیصر عباس کاظمی کے مطابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام اباد نے میٹر ک سے پی ایچ ڈی تک یتیم بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے ریجنل ملتان۔ ڈیرہ۔ بہاولپور۔ رحیم یار خان کے ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایسے طلبا وطالبات مورخہ سول دسمبر تک اپنے ریجنل افس پہنچ کرکے ثبوت دیکھا کرکے داخلہ لے سکتے ہیں۔ دوسری طرف سماجی تعلیمی حلقوں نے وائس چانسلر کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -