مظفر گڑھ:جعلی فرد بناکر لوٹ مار نائب تحصیلدار،سابق یوسی چیئرمین کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی

مظفر گڑھ:جعلی فرد بناکر لوٹ مار نائب تحصیلدار،سابق یوسی چیئرمین کیخلاف ...

  

  مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ)انٹی کرپشن سرکل مظفرگڑھ نے جعلی فرد بدر بنا کر مالکان کو کروڑوں روپے کی قیمتی کمرشل(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 اراضی سے محروم کرنے پر نائب تحصیل دار ڈمر وآلہ شمالی ملک فیاض، سابق چیئرمین یونین کونسل عبدالغفار عرف ابو ذر غفاری چھجڑہ سمیت محکمہ مال جتوئی کے عملہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے شروع کر دئیے، تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے کلر والی دوئم کے رہائشی صادق حسین ولد محمد حسین نے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب لاہور کے نام دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس کی دادی جتو دختر غلامن کافی عرصہ قبل وفات پا گئیں تھیں، کا قیمتی اور کمرشل رقبہ تعدادی ایک کنال واقع ملتان روڈ پر زیر کھاتہ 642 موضع کلر والی دوئم موجود ہے، جس کا انتقال وراثت درج نہیں ہو سکا، جبکہ اس سے متصلہ رقبہ ملزم چیئرمین یونین کونسل کلر والی عبدالغفار عرف ابو ذر غفاری نے خرید لیا اور وہ یہ رقبہ بھی اس سے لینے کے لیے دبا ڈال رہا تھا، انکار کرنے پر ابو ذر غفاری نے حلقہ ریونیو آفیسر ڈمر وآلہ شمالی تحصیل جتوئی ملک فیاض، گرداور امان اللہ، پٹواری حلقہ موضع کلر والی دوئم  ظہور احمد قریشی، عبدالحق ولد موسی، رحمت اللہ ولد حبیب اللہ سیال سکنہ کلر والی اور محمد امین ولد خدا بخش سکنہ میر ہزار خان کے ساتھ سازباز کرکے رقبہ کی جعلی فرد بدر نمبر 357 بنا کر اراضی بذریعہ انتقال نمبر 7750, مورخہ 16.06.2014 اپنے نام منتقل کرالی، جبکہ ملزم ابو ذر غفاری چھجڑہ بااثر شخص ہے جو کئی لوگوں سے محکمہ مال کے حکام کے ساتھ سازباز کرکے اراضی کے فراڈ کر چکا ہے، جس کی انکوائری ریجنل ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان نے کی، جس میں فراڈ ثابت ہو گیا، اور انہوں نے ملوث ملزمان کے خلاف جوڈیشل ایکشن کا حکم دیا، چنانچہ انٹی کرپشن پولیس سرکل مظفرگڑھ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 16/21 زیر دفعات 420, 471,468 ت پ اور پی سی اے 05.02.47 درج کر لیا ہے، دریں اثنا گرداور حلقہ امان اللہ وفات پا چکے ہیں، ان کا نام انٹی کرپشن حکام نے مقدمہ سے حذف کر دیا ہے۔

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -