جائیداد یں سیل،زرعی ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے کروڑوں روپے کے زرعی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کاروائی اور جائیدادیں سیل کرنے(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)
کا حکم دیدیا گیا تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں زرعی ٹیکس کی وصولی کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں جس پر وصولی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے ڈیرہ غازیخان میں کروڑوں کے زرعی ٹیکس کے نادہندگان میں حکومتی اراکین اسمبلی شامل ہیں ذرائع کے مطابق چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، رکن پنجاب اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک ان کے بھائی عاطف خان دریشک اور دیگر کے ذمہ ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد،ایم پی اے جاوید اختر لنڈ کے ذمہ 60 ہزار سے زائد، سردار سیف الدین خان کھوسہ سابق ایم این اے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد،سردار حسام الدین کھوسہ پانچ لاکھ سے زائد،سردار محسن عطاء کھوسہ 9 لاکھ سے زائد،خواجہ داؤد سلیمانی 2 لاکھ سے زائد،خواجہ نظام المحمود 12 لاکھ سے زائد اسی طرح مسلم لیگ ن سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم،اسامہ عبد الکریم اور ان کے خاندان کے ذمہ 40 لاکھ سے زائد،پی پی پی کے شبلی شب خیز غوری 7 لاکھ سے زائد کے نادہندہ بتائے گئے تمام سیاستدانوں کو محکمہ ریونیو کی طرف سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور وصولی کے لئے آئندہ دو روز میں سخت کاروائی متوقع ہے اسی طرح ضلع بھر کے دیگر باقی اداران کو بھی نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں۔
تیار