خاتون قتل، چاربچوں کی ماں نے خودکو آگ لگالی، حادثے، 2جاں بحق 

خاتون قتل، چاربچوں کی ماں نے خودکو آگ لگالی، حادثے، 2جاں بحق 

  

حاصل پور،اوچشریف، ٹھٹھہ صادق آ باد (نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)مترو کے علاقے میں گھریلو(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 تنازع پر خاوند نے بیوی کو قتل کردیا مقتولہ نایاب 3 بچوں کی ماں تھی خاوند مجاہد نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر گلا دبا کر میری بہن کو قتل کیا،بھائی محمد اشرف نے بتایا کہ میری بہن کے قاتلوں کو فوری پکڑا جائیاور انصاف فراہم کیا جائے مقدمہ درج کرلیا ہے  اوچ شریف میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے شادی شدہ چار بچوں کی ماں نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی ہے نواحی علاقہ مخدوم پور کی رہائشی خاتون نسرین مائی نے اپنے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گھر میں خود پر تیل چھڑک کر آگ لگائی تو شعلے بھڑک اٹھے جسے اسکی بیٹی اور بیٹا بچانے کے لیے آگ بجھاتے رہے خاتون کا جسم 90فیصد جل چکا تھا جھنیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جو جانبر نہ ہو سکی بری طرح جھلسنے سے جاں بحق ہو گئی  چشتیاں روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار تین افراد جا رہے تھے ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آتے ہوئے موٹر رکشہ سے ٹکرا گئے جس سے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد گر کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئے جس سے موقع پر دو افراد کی موت واقع ہوگئی, اور ایک شدید زخمی ہوگیا 1122 ایمبولینس اور سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئے وہاں پر موجود لوگوں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اس خوفناک حادثے کی وجہ سے وہاں پر موجود لوگوں میں خوف ہراس پیدا ہوگیا اور جوان موتوں کی وجہ سے ہر کسی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل والے رکشے کو کراس کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور موٹر سائیکل پر سوار افراد سامنے سے آتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل سواروں کے اوپر سے گزر گئی جس سے ان کی اسی وقت موت واقع ہوگئی پولیس نے اپنی ابتدائی کاروائی شروع کر دی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -