منتخب نمائندوں کو غیر فعال کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوا، ظفر عالم گورمانی

منتخب نمائندوں کو غیر فعال کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوا، ظفر عالم گورمانی

  

 کوٹ چھٹہ(نامہ نگار) چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ سردار ظفر(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 عالم گورمانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منتخب  بلدیاتی نمائندوں کو غیر فعال کرنے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پوری میونسپل کمیٹی کے صفائی وستھرائی دیگر مسائل بڑھے ہیں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد منتخب بلدیاتی  نمائندوں کو بحال کیا جانا سپریم کورٹ کا احسن اقدام ہے انکا مزید کہنا تھا کہ کیوں کہ اب ہمارے پاس وقت بہت کم ہے اور مسائل کافی ہیں تو شہر کی عوام کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ہاس نے ایمرجنسی طور پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 2 عدد ٹریکٹر 1 عدد سٹریٹ مکینیکل سویپر 13 عدد لوڈر موٹر سائیکل 1 عدد واٹر بوائزر دو ڈسپوزل کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چلانے کیلئے دو جنریٹرز اور سب سے اہم میونسپل کمیٹی کی عوام کو پینے کے صاف پانی کیلئے مختلف وارڈز میں چار فلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے ہاس نے 5 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے ہائی کورٹ لاہور کی جانب سے دو تاریخ کو ایک آرڈر جاری کیا گیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے منظور کئے جانے سیکم کو طور پر مکمل کیا جائے۔اس موقع وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سعید احمد مہرونی کونسلر عبداللہ بزدار محمد حسین مستوئی ودیگر بھی موجود تھے۔

ظفر عالمی گورمانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -