جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بین المذاہب اور ثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق قراردا د منظور

  جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بین المذاہب اور ثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق ...

  

 نیویارک(آئی این پی)  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فلپائن کے اشتراک سے پیش کی گئی قرارداد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، ایک دوسرے کے مذاہب اور اقدار کے لیے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔ تاریخی موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کی منظوری اطمینان کا باعث ہے،وزیراعظم نے اسلامو فوبیا،عدم رواداری کے خطرے سے بارہا متنبہ کیاہے، اسلامو فوبیا کیخلاف اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ نائب مندوب پاکستان محمد عامر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایک تکثیری، کثیر الثقافتی اور کثیر النسلی معاشرہ ہے، کسی شہری کے مذہب، ذات یا عقید ے کا ریاست کے کاروبار سے تعلق نہیں، پاکستان احترام اور بین المذاہب رواداری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتاہے۔

 قراردا د منظور

مزید :

صفحہ اول -