14دسمبر، ویکسی نیشن کے بغیر سروسز بند،اداروں کو حکم

14دسمبر، ویکسی نیشن کے بغیر سروسز بند،اداروں کو حکم

  

  ملتان (  نیوز   رپورٹر  )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے "نو ویکسینیشن نو سروس" کے بھرپور نفاذ کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں 14 دسمبر کے بعد ضلعی سرکای محکموں میں بغیر کورونا ویکسین سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے ایک حکمنامے میں 14 دسمبر سے رجسٹری برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹرز پر بھی سروسز فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رجسٹری برانچ اور لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں آگاہی بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہری 14 دسمبر کے بعد بغیر ویکسین سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر ہر شہری کی ویکسین کیلئے اقدامات جاری ہیں اور کسی قسم کی لاپروائی نہیں برتی جائے گی۔عامر مریم خاں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام سخت اقدامات اٹھائیں گے۔عوامی مقامات،جنرل بس سٹینڈ اور ٹول پلازوں پر بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ویکسینیشن کیمپ لگائے گئے ہیں     

حکم

مزید :

صفحہ اول -