حکومت ہر محاذ پر فلاپ، رخصتی یقینی ہوگئی، لیگی رہنما طلال چوہدری 

حکومت ہر محاذ پر فلاپ، رخصتی یقینی ہوگئی، لیگی رہنما طلال چوہدری 

  

خانیوال(نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے جھوٹ بول بول کر عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا طلال چوہدری نے کہا کہ مداریوں کی حکومت جانے والی ھے پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے انتقام لینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں پاکستان کا مقدمہ لیکر آپ کو جج بنا کر فیصلہ لینے آیا ہوں ساڑھے تین سال لوگوں کو بتایا کہ یہ تبدیلی نہیں بربادی ھے ہمیں نااہل قرار دیا جیلوں میں ڈالا گیا دو دو سال موت کی چکیوں میں گزارا آپ کا مقدمہ لڑا مہنگائی کا طوفان لایا گیا ایک سو چالیس والا گھی تین سو چالیس روپے پچاس روپے والی چینی ایک سو چالیس روپے کردی آٹے کے لئے لائنوں میں کھڑا کردیا ھم نے سولہ سولہ گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اور گیارہ ھزار میگا واٹ بجلی پیدا کی ملک میں امن پیدا کیا کراچی کا امن میاں نواز شریف نے بحال کیااپنے حق کے لئے نکلو فیصلہ کرو اور مہر اس پر لگانا جو پاکستان کے حق میں ہیں 

مزید :

صفحہ اول -