اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وی آئی پی طیارہ خریدنے کیلئے کتنے کروڑ کی منظوری دیدی ؟ بڑی خبر

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وی آئی پی طیارہ خریدنے کیلئے کتنے کروڑ کی منظوری ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وی آئی پی طیارہ خریدنے کیلئے کتنے کروڑ کی منظوری دیدی ؟ بڑی خبر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وی وی آئی پی ائیر کرافٹ کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی کا اجلاس وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی صدارت میں ہوا جس میں کئی اہم پالیسیز کی منظوری مؤخر کردی گئی۔اجلاس میں آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 26-2021 کی منظوری مؤخر کر دی گئی۔ اس کے علاوہ ایس ایم ای پالیسی 2021-25 کی منظوری بھی مؤخر کردی گئی اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی درخواست کی گئی۔

اجلاس میں لسبیلا اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے زیرو ریٹڈ انڈسٹریل صارفین کے لیے رعایتی ٹیرف کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ ای سی سی نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو یونائیٹڈ انرجی سے گیس خریدنے کی منظوری بھی دی۔ای سی سی نے وی وی آئی پی ائیر کرافٹ کے لیے 33 کروڑ روپے اور وزارت داخلہ کے لیے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی۔

مزید :

قومی -