سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت، ملزمان کے ٹرائل سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا  

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت، ملزمان کے ٹرائل سے ...
سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت، ملزمان کے ٹرائل سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ کی گارمنٹس فیکٹری میں سری لنکن شہری کو قتل اور جلانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سیالکوٹ واقعہ کے ملزمان کا ٹرائل جیت میں کروایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن اور پنجاب حکومت کے اہم اجلاس میں جیل میں ٹرائل کا فیصلہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیاہے ،پراسیکیوشن نے جیل انتظامیہ جیل میں ٹرائل کے انتظامات کرنےکی ہدایت کر دی ہے ۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ واقعہ میں قتل کیئے جانے والے سری لنکن شہری کی لاش کو آبائی وطن پہنچا دیا گیاہے جہاں اس کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -