پاکستان ہیومن رائٹس اور سماجی تنظیم سی ایس ایس پی کے مشترکہ تعاون سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پاکستان ہیومن رائٹس اور سماجی تنظیم سی ایس ایس پی کے مشترکہ تعاون سے انسانی ...
پاکستان ہیومن رائٹس اور سماجی تنظیم سی ایس ایس پی کے مشترکہ تعاون سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) پاکستان ہیومن رائٹس ڈسٹرکٹ عمرکوٹ اور سماجی تنظیم CSSP کے مشترکہ تعاون سے ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا. 

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری سندھ اسمبلی محمد حسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو انسانی خدمت کرنی ہے تو پھر آپ کو غریب لوگوں کے احساسات محسوس کرنا ہوگے اور لوگوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہمیں اپنے گھر سے آغاز کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے حقوق کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہر فرد کو ان کے حقوق مل سکیں، انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کے لیئے میرا تعاون آپ کے ساتھ رہے گا اور اس علاقے کے لوگوں کی خدمت کے لیے ہم آپ کے ساتھ ہیں.

اس موقع پر سماجی تنظیم سی ایس ایس پی کے انچارج میر حسن آریسر نے کہا کہ اپنے معاشرے کے انسانی حقوق کی خاطر ہمیں اپنے مذہب،  تہذیب و ثقافت اور ان کے حقوق کی آواز بلند کرنی ہوگی تاکہ ہر فرد کو اپنے بنیادی حقوق کا علم ہو سکے، انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر سب کے لیے صحت، تعلیم، پانی اور  انصاف وقت پر فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جس میں پانی، انصاف سمیت دیگر حقوق کے مسائل شامل ہیں.

اس موقع پر ہیومن رائیٹس ضلع عمرکوٹ کے صدر عبدالغنی ھالیپوٹو نے خطاب کرتے ہوئے ضلع عمرکوٹ کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی ارو سڑکوں، بلدیات، تعلیم، صحت اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی اور اس کے بہتر حل کے لیے تجاویز پیش کی گئیں، تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات کو ایوارڈز بھی دیے گئے، اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ پاکستان ہیومن رائٹس کے رہنماؤں، کارکنوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -