مولانا فضل الرحمان کی صاحبزادی کی نسبت طے پا گئی ، شادی کی تقریبات جاری

مولانا فضل الرحمان کی صاحبزادی کی نسبت طے پا گئی ، شادی کی تقریبات جاری
مولانا فضل الرحمان کی صاحبزادی کی نسبت طے پا گئی ، شادی کی تقریبات جاری

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کی بیٹی کی نسبت طے پا گئی ہے اور  آج لکی مروت کے بیگوخیل خاندان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب  ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے  گائوں  عبدالخیل میں  جاری ہے  اور دولہا   آفاق جان کا خاندان پہلے سے مولانا فضل الرحمان کے خاندان سے رشتہ داری رکھتا ہے، ان کا خاندان فلور ملز  اور بزنس  سے وابستہ ہے ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بیٹی کی شادی پر خوش ہیں لیکن شادی کی تقریبات محدود  اور نہایت سادگی  سے جاری ہیں،  اس موقع پر  سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -