کراچی میں چینی شہری راستہ بھٹک کر کٹی پہاڑی پر جا پہنچا، پھر کیا ہوا ؟

کراچی میں چینی شہری راستہ بھٹک کر کٹی پہاڑی پر جا پہنچا، پھر کیا ہوا ؟
کراچی میں چینی شہری راستہ بھٹک کر کٹی پہاڑی پر جا پہنچا، پھر کیا ہوا ؟

  

کراچی (ویب ڈیسک)  چین سے آیا شہری ایئر پورٹ سے غلطی سے کٹی پہاڑی پہنچ گیا، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نے ماؤ فینکن کو حفاظت سے ہوٹل پہنچا دیا۔

  پولیس کے مطابق چینی شہری کا نام ماؤ فینکن ہے اور بزنس ویزہ پر پاکستان آیا ہے،  چینی شہری ایئرپورٹ سے غلط فہمی کی وجہ س کٹی پہاڑی پہنچ گیا تھا۔پولیس کے مطابق چینی شہری کی کٹی پہاڑی پر سامان کے ساتھ اکیلا گھومنے کی اطلاع ملی تھی۔ ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں ماؤ فینکن کو تلاش کر کے ساتھ تھانے لے آئے جبکہ چینی شہری کو تھانے سے باحفاظت ہوٹل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -