14برس کے لڑکے نے چاقو کی نوک پر87سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

14برس کے لڑکے نے چاقو کی نوک پر87سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
14برس کے لڑکے نے چاقو کی نوک پر87سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا
سورس: Facebook/Waukesha Police Department

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) قرب قیامت کی نشانی ہے کہ امریکہ میں ایک 14سالہ بدطینت لڑکے نے چاقو کی نوک پر ایک87سالہ عمر رسیدہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست وسکانسن کے شہر واﺅکیشا میں پیش آیا جہاں ملزم خاتون کی گاڑی میں گھس گیا اور چاقو کی نوک پر اسے گاڑی میں ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ واﺅکیشا پبلک لائبریری کے قریب پیش آیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے اور ملزم جنسی حملے کے بعد گاڑی چھین کر فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں خاتون کی گاڑی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی کم عمری کی وجہ سے اس کا نام مخفی رکھا جا رہا ہے۔ملزم واﺅکیشا کے ایک ہائی سکول کا طالب علم تھا۔ اس واردات کے بعد اس کو سکول سے خارج کر دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -