سمارٹ فون کیمرے سے بنی تصویر آپ کی زندگی کیسے بچا سکتی ہے؟ ڈاکٹر نے دلچسپ انکشاف کردیا

سمارٹ فون کیمرے سے بنی تصویر آپ کی زندگی کیسے بچا سکتی ہے؟ ڈاکٹر نے دلچسپ ...
سمارٹ فون کیمرے سے بنی تصویر آپ کی زندگی کیسے بچا سکتی ہے؟ ڈاکٹر نے دلچسپ انکشاف کردیا
سورس: Tiktok/drkaranrajan

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج ہر کسی کے ہاتھ میں سمارٹ فون ہے اور ہر کوئی آئے روز اپنی تصاویر بناتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ سمارٹ فون کیمرے سے تصویر بنانا آپ کی زندگی بھی بچا سکتا ہے؟ برطانیہ کے ایک معروف ٹک ٹاکر ڈاکٹر نے اس حوالے سے حیران کن معلومات اپنے فالوورز کو مہیا کی ہیں۔

 دی سن کے مطابق کرن راجن نامی اس ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ اگر آپ موبائل فون کی فلیش لائٹ آن کرکے اپنی تصویر بناتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کی رنگت آپ کی صحت کے متعلق بہت کچھ بتاتی ہے۔

ڈاکٹر کرن بتاتے ہیں کہ جب آپ فلیش آن کرکے تصویر بنائیں تو آپ کی دونوں آنکھوں کے درمیان میں ایک سرخ رنگ کا دائرہ نظر آنا چاہیے۔ یہ سرخ دائرہ صحت مندی کی علامت ہے۔ تاہم اگر یہ دائرہ ایک یا دونوں آنکھوں میں نہ ہو اور صرف ایک سفید نقطہ نظر آ رہا ہو یا اس دائرے کا رنگ سرخ کی بجائے سفید اور بھورا وغیرہ ہو تو بھی آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ یہ ممکنہ طور پر آنکھ کے کینسر یا آنکھوں کی دیگر بیماریوں کی علامت ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -