ایمن خان کی شیرنی سے رسہ کشی، ویڈیو سامنے آگئی

ایمن خان کی شیرنی سے رسہ کشی، ویڈیو سامنے آگئی
ایمن خان کی شیرنی سے رسہ کشی، ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Instagram

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر اداکار منیب بٹ کی متحدہ عرب امارات میں شیرنی سے رسہ کشی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ایمن خان اور منیب بٹ گزشتہ کچھ دنوں سے امارات میں چھٹیاں منا رہے ہیں ، اس دوران وہ مختلف جگہوں سے اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اداکارہ نے اب ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ مل کر سفاری پارک میں شیرنی سے رسہ کشی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ایمن خان کی ٹیم میں تین لوگ تھے لیکن اس کے باوجود وہ شیرنی کو شکست نہیں دے پائے۔

مزید :

تفریح -