حریم شاہ نے شوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیوز شیئر کردیں

حریم شاہ نے شوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیوز شیئر کردیں
حریم شاہ نے شوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیوز شیئر کردیں
سورس: Screengrab

  

اسلام آبادڈمانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طرف سے کچھ عرصہ قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کے ایک رکن سندھ اسمبلی کے شادی شادی کر لی ہے۔ بعد ازاں علم ہوا کہ اس نوجوان کا نام بلال شاہ ہے اور حریم شاہ کے دعوے کے مطابق بلال شاہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا بہت قریبی آدمی ہے۔ دو ماہ قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ اور بلال شاہ کی طرف سے اپنی شادی کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے اور اس کے بعد سے حریم شاہ کے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ ہونے والی ویڈیوز میں بلال شاہ کو بھی اس کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی حریم شاہ کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ ایک طرف کچھ افسردہ اور بیزار بھی نظر آ رہی ہوتی ہیں اور پھر حسب معمول اپنے مبینہ شوہر بلال شاہ کے ساتھ اپنی قربت دکھانے کی کوشش بھی کر رہی ہوتی ہیں۔ اس کے بعد حریم شاہ نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے پاﺅں صوفے پر بلال شاہ کے قریب رکھے ہوتی ہیں اور بلال شاہ ان کے پیروں کو سہلا رہا ہوتا ہے۔

مزید :

تفریح -