آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی

آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کی سیکیورٹی ٹیم کراچی کے بعد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

اس دوران  آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، ٹیم کو میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔پی سی بی حکام کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، سیکیورٹی اداروں میں تعاون سے متعلق بریفنگ دی گئی۔آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سیکیورٹی کی ویڈیو بھی دکھائی گئی، آسٹریلین سیکیورٹی ٹیم نے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم میں ڈریو بریڈن، بین اولیور اور بیلے اسٹورٹ شامل ہیں، ٹیم کو سیف سٹیز اتھارٹی نے یادگار شیلڈ بھی پیش کی۔آسٹریلوی وفد کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کےمیچز بھی دیکھےگا۔

واضح رہے کہ  آسٹریلیا کو آئندہ سال مارچ میں مکمل سیریزکے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

مزید :

کھیل -