ہیلی کاپٹر حادثہ، زندہ بچنے والے بھارتی گروپ کیپٹن  ورون سنگھ بارے اہم خبر آگئی

ہیلی کاپٹر حادثہ، زندہ بچنے والے بھارتی گروپ کیپٹن  ورون سنگھ بارے اہم خبر ...
ہیلی کاپٹر حادثہ، زندہ بچنے والے بھارتی گروپ کیپٹن  ورون سنگھ بارے اہم خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ  ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچنے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ شدید زخمی ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ورون سنگھ کے والد کرنل (ر) کے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا فائٹر ہے اور وہ ضرور بچ جائے گا۔

گروپ کیپٹن ورون سنگھ 8 دسمبر کو ہونے والی ہیلی کاپٹر حادثے میں بچنے والے واحد شخص ہیں۔ ریاست تامل ناڈو میں پیش آئے اس حادثے میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ورون سنگھ اس وقت ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے والد کرنل (ر) کے پی سنگھ نے خبر ایجنسی پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، شروع میں اتار چڑھاؤ تھے جن کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا لیکن ہمیں ڈاکٹروں پر پورا بھروسہ ہے۔ انڈیا کے بہترین ہسپتال میں زبردست ڈاکٹر ورون کا علاج کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ میں فتح ان کے بیٹے کی ہوگی کیونکہ وہ ایک فائٹر ہے۔