حماد اظہر سے اختلافات، طاقتور بیورو کریٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

حماد اظہر سے اختلافات، طاقتور بیورو کریٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
حماد اظہر سے اختلافات، طاقتور بیورو کریٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے اختلافات کے بعد سیکریٹری پٹرولیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر راشد محمود کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو سیکریٹری پٹرولیم کا اضافہ چار دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز  نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر راشد محمود  کو وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے اختلافات کی بنا پر ہٹایا گیا ہے۔ حماد اظہر نے  ان کے ساتھ کام نہ کرنے کے بارے میں وزیر اعظم سے کہا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے وزیر اعظم آفس سے بھی اختلافات سامنے آئے تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -