مردم شماری پر ایم کیو ایم کا بیانیہ،پیپلز پارٹی نے سنگین الزام عائد کردیا

 مردم شماری پر ایم کیو ایم کا بیانیہ،پیپلز پارٹی نے سنگین الزام عائد کردیا
 مردم شماری پر ایم کیو ایم کا بیانیہ،پیپلز پارٹی نے سنگین الزام عائد کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقارمہدی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان مردم شماری پرعوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکے،ایم کیو ایم تحریک انصاف کے موقف کی حمایت کرکے پہلے ہی سرینڈر کرچکی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئےوقار مہدی نے کہا کہ  ایم کیو ایم کی اے پی سی صرف ہائی ٹی پارٹی تھی، کراچی کے عوام اور ہائی ٹی پارٹی میں شریک افراد ایم کیو ایم کے سیاہ ترین ماضی سے اچھی طرح واقف ہیں،  پیپلزپارٹی مردم شماری کے اپنے اصولی موقف پرآج بھی ڈٹی ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -