ٹیلی ویژن کی سپر ہٹ جوڑی فیروزخان اور ثنا جاویدکس نئی ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

ٹیلی ویژن کی سپر ہٹ جوڑی فیروزخان اور ثنا جاویدکس نئی ڈرامہ سیریل میں ایک ...
ٹیلی ویژن کی سپر ہٹ جوڑی فیروزخان اور ثنا جاویدکس نئی ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیونتھ سکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی قیادت میںناظرین کی پسندیدہ جوڑی فیروزخان اور ثنا جاویدتیسری مرتبہ ایک اور میگا پروجیکٹ 'اے مشتِ خاک'میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی دو بالکل مختلف سوچ رکھنے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ مستجاب ایک حقیقت پسند نوجوان ہے جو قسمت پرکم بھروسہ رکھتا ہے جبکہ دعا ایک رحم دل اور قسمت پر مکمل یقین رکھنے والی لڑکی ہے جو اخلاقی اقدار کی سخت پابندہے۔ واقعات کے عجیب و غریب تانے بانے میں مستجاب دعا کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے مگر وہ اس کے جذبات کا کوئی رد عمل ظاہر نہیںکرتی۔ اس طرح مستجاب کی محبت جنون میںبدل جاتی ہے اور وہ اس کو پانے کےلئے جھوٹ پر جھوٹ بولتا چلاجاتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا دعا مستجاب کی حقیقت کو جان پائے گی یا کیا مستجاب دعا کے خداکی مرضی پر پختہ یقین کو قبول کرلے گا؟عقیدے، محبت اور فریب کے جال پرمبنی 'اے مشت ِ خاک'کی مصنفہ ماہا ملک ہیں، ہدایتکار احسن طالش ہیں اور اسے نامور پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیاہے۔ اس کے مرکزی کردار فیروزخان اور ثناجاویدہیںجبکہ اس کی کاسٹ میں اسد صدیقی، شبیرجان، عفت عمر، شہود علوی، دانیال افضل خان ، حرا عمر اور دیگر فنکارشامل ہیں۔کئی سنسنی خیز اور چارٹ بسٹر پروجیکٹس، جیسے خانی، فتور، رنگ محل،خدا اور محبت وغیرہ جیسے مختلف نوعیت کے نت نئے موضوعات پیش کرنے کی بناءپر7th Skyانٹرٹینمنٹ پاکستان کے گھر گھر میں مقبول نام بن چکا ہے۔ اے مشت خاک بھی ان کے مقبول ترین ڈراموں کی فہرست میں ایک اضافہ ہے جو آج کل آن ایئرہے۔

مزید :

تفریح -