ٹانک میں پولیو ورکرز پر حملہ ، بلاول بھٹو نے بڑا مطالبہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ٹانک میں پولیو ورکرز پر حملہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کر نے کے متراد ف ہے ، پولیو سے محفوظ پاکستان کی منزل میں رکاوٹ بننے والے آخری دہشتگرد کو بھی اس کے انجام تک پہنچانا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹانک میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ٹانک میں پولیو ورکرز پر حملہ کرکے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔ پولیو سے محفوظ پاکستان کی منزل میں رکاوٹ بننے والے آخری دہشتگرد کو بھی اس کے انجام تک پہنچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے اسی عزم کی ضرورت ہے جس کو دوہرا کر سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا تھا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پولیو ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے شہید اہلکار کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(