طلال چوہدری نے عوام کو بھولا ہوا سبق یاد دلا دیا 

طلال چوہدری نے عوام کو بھولا ہوا سبق یاد دلا دیا 
طلال چوہدری نے عوام کو بھولا ہوا سبق یاد دلا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہاہے کہ جن لوگوں نے اپنا حلف نہیں نبھا یا وہ گلی گلی رسواہوئے ، عوام میرے منصف ہیں ،آپ نے ضمیر کی آواز پر فیصلہ دیناہے ، ووٹ ملکوں کا فیصلہ کرتا ہے، ووٹ آپ کی نسلوں کا فیصلہ کرتا ہے، اپنے حق کے لیے کھڑے ہونا سیکھو۔ 
 خانیوال میں ضمنی الیکشن کے دوران پی پی 206 کےعوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ میں پاکستان کا مقدمہ اپنا اور آپ کا مقدمہ آپ کے سامنے رکھنے اور آپ کو جج بنا کر آپ کے سامنے رکھنے اور آپ سے فیصلہ لے کر آیا ہوں ،مجھے میرے دوست اور بھائی محمد خان ڈاہا نے کہا کہ خانیوال میں آﺅں، اگر مجھے پتا ہوتا کہ اتنا پیار ملے گا تو میں پہلے ہی آ جاتا، آپ میرے جج ہیں، آپ میر ی پنچایت ہیں ،ووٹ انسان کے ضمیر کا فیصلہ اور ووٹ آپ کے گلی محلے کاآپ کے شہر کا فیصلہ نہیں کرتا، ووٹ ملکوں کا فیصلہ کرتا ہے، ووٹ آپ کی نسلوں کا فیصلہ کرتا ہے ،جب انسان ووٹ دیتا ہے اور اس کے خدا اور اس کے درمیان کوئی اور نہیں ہوتا تاکہ وہ اپنے ضمیر سے بغیر خوف اور ڈر سے اپنے ایمان سے فیصلہ کر سکے، یہ میری اور آپ کی غلطی ہے، ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہے، اسی لئے آج ملک کے یہ حالات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ اور ہماری طاقت جو ووٹ سے ہوتا ہے، اگر فیصلہ غلط ہوگا تو ملک اسی طرح بھڑکے گا ،اسی طرح حالات خراب ہوں گے،ووٹ میرے لئے نہیں جماعت کے لیے نہیں ،آپ رانا سلیم کی جیت اورن لیگ کی ایک سیٹ سے حکومت نہیں بن جائے گی، میں بھی چاہتا ہوں اور آپ بھی چاہتے ہیں کہ گھر بیٹھے اس ملک کے حالات ٹھیک ہو جائیں ،آپ اور ہم چاہتے ہیں کہ گھر بیٹھے ہی ہماری اگلی نسلیں خوشحال ہوجائیں،اتنا تو کر لو کہ آدھے گھنٹے کے لئے پولنگ اسٹیشن چلے جائیں ،اگر کسی محلے میں سوووٹ ہیں تو اگر اس میں سے ساٹھ لوگ ووٹ ڈالنے نہیں جاتے تو سمجھا جائے گا کہ یہ 60 ووٹ مطمئن ہیں، ان لوگوں کو نہ پاکستان کی مہنگائی اور نہ حالات اچھے لگتے ہیں ، اگر آپ ووٹ نہیں ڈالنے گئے تو احتجاج کیسے ریکارڈ کروائیں گے؟ اگر آپ اپنی طاقت نہیں دکھا ﺅگے تو میں آپ سے شرط لگاتا ہوں ،خانیوال والوںاس صوبائی اسمبلی میں دو لاکھ تیس ہزار ووٹ ہیں اگر دو لاکھ ووٹ ڈال جائے تو میں اپنے منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتا ہوں کہ یہ عمران نیازی آٹا چینی گیس سستی نا کرے تو میرا نام مٹا دے ۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے ووٹ ہی نہیں ڈالنا اور آپ نے اپنے حق کے لئے نہیں لڑنا تو میں آپ کے لئے نہیں لڑ سکتا، اپنے حق کے لیے کھڑے ہونا سیکھو ،اگر اپنے حق کے لیے کھڑے ہونا نہیں سیکھنا تو پاکستان کے لیے کھڑے ہو جا ﺅ، میں اپنے دل سے کہتا ہوں جس نے ووٹ دیا تھا وہ سارے لوگ وہ ان سب حالات کے ذمے د ار ہیں، آئیں اپنے حصہ ڈالیے اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں ۔