خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا، شادی والے گھر کو آگ لگادی گئی

خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا، شادی والے گھر کو آگ لگادی گئی
خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا، شادی والے گھر کو آگ لگادی گئی
سورس: Twitter

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) منصور آباد کے علاقے محلہ فاروق آباد میں خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے سے منع کرنے پر مخالفین نے شادی والے گھر کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں خواتین پر نوٹ نچھاور کرنے سے منع کرنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس جھگڑے کے بعد مخالفین نے شادی والے گھر کو آگ لگادی۔ پولیس نے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -