پی ایس ایل سیزن9، پی سی بی نے گولڈ کیٹیگری کے تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا 

پی ایس ایل سیزن9، پی سی بی نے گولڈ کیٹیگری کے تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ...
پی ایس ایل سیزن9، پی سی بی نے گولڈ کیٹیگری کے تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے میں بس اب کم ہی وقت رہ گیاہے اور اس کیلئے ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو نیشنل اکیڈمی میں ہو نے جارہی ہے جس کیلئے پی سی بی نے گولڈ کیٹیگری کے مقامی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں 49 کھلاڑی شامل ہیں۔اس فہرست میں احمد شہزاد کا بھی نام شامل کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے گولڈ کیٹیگر میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں عامر یامین، عابد علی، احمد شہزاد، احسن علی، انور علی ، عرفات منہاس، ارشد اقبال، اسدشفیق، بلال آصف، بلاول بھٹی، دانش عزیز، حیدر علی ، حارث سہیل، حسین طلعت ،امام الحق، عمران بٹ، عمران خان ،کامران غلام، خرم منظور، محمد عباس، محمد علی ، مدثر خان ، موسیٰ خان، نعمان علی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، روحیل نذیر ، سعد نسیم، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان، سلمان علی آغا، سلمان ارشاد، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شرجیل خان، شعیب مقصود، سہیل خان، سفیان مقیم، تابش خان ، طیب طاہر ، عمر اکمل، عمر امین، عثمان خان شنواری، عثمان قادر، عثمان صلاح الدین ، وقاص مقصود، یاسر شاہ، ظفر گوہر، زاہد محمود شامل ہیں ۔ 

مزید :

کھیل -