بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو ارسال

بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو ...
بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کو بھجوا دی گئی۔ 
نجی ٹی وی چینل "دنیانیوز" کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست سماعت کے لیے فل بینچ کے روبرو پیش کرنے اور نوٹیفکیشن کے تمام ریکارڈ درخواست سے منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ اسی نوعیت کی درخواست فل بینچ کے روبرو ہے، اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے؟

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ سائفر گمشدگی، القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے؟

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ ایک کیس میں آرڈر کردیں تو باقیوں پر کیا اثر ہو گا؟

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کو بھجوا دی۔