کرائے دار بدمعاش بن گئے، مالک مکان کے گھر پر حملہ، دروازے توڑے، شدید تشدد کرتے رہے

کرائے دار بدمعاش بن گئے، مالک مکان کے گھر پر حملہ، دروازے توڑے، شدید تشدد ...
کرائے دار بدمعاش بن گئے، مالک مکان کے گھر پر حملہ، دروازے توڑے، شدید تشدد کرتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں کرائے داروں نے مالک مکان کے گھر  میں گھس کر دروازے توڑ ڈالے، مالک مکان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق کھلم کھلا غنڈہ گردی کا افسوس ناک واقعہ لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں پیش آیا جہاں تنازع کھڑا کر کے مالک مکان کو اسلحے کے زور پر بہیمانہ تشدد کرتے رہے۔

ملزمان نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کا دروازہ بھی توڑ ڈالا اور اسلحے کے زور پر مالک مکان کو ہراساں کرتے رہے۔

مدعی نے تھانہ ڈیفنس اے میں ملزمان کی غنڈہ گردی کے خلاف درخواست دے دی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -