بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کا تعین کرنے کی مجاز نہیں: خواجہ سعد رفیق

بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کا تعین کرنے کی مجاز نہیں: خواجہ سعد ...
بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کا تعین کرنے کی مجاز نہیں: خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کا تعین کرنے کی مجاز نہیں، مقبوضہ کشمیر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کا اقدام درست قرار دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالت کا فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی حقیقی حیثیت کا تعین اس کے شہری استصواب رائے سے ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق درخواستیں مسترد کر دیں اور یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے  5 اگست 2019 کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

مزید :

قومی -