ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس: بلاول نے کیس کی براہ راست نشریات کی اپیل کر دی

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس: بلاول نے کیس کی براہ راست نشریات کی اپیل کر دی
ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس: بلاول نے کیس کی براہ راست نشریات کی اپیل کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کر دی۔ 
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق درخواست بلاول بھٹوکی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں دائر کی جس میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ کل ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کرے گا، سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔