سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان
سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ 211 پوائنٹس کی کمی سے 66 ہزار 12 پوائنٹس پر بند ہوئی ،دن بھر مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،159 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 224 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں  ایک ارب 21 کروڑ 59 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔

اس کےعلاوہ آج کے دن 33 ارب 42 کروڑ سے زائد مالیت کا کاروبار ہوا ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 66ہزار564  پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 65ہزار128 پوائنٹس رہی ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 66 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مزید :

بزنس -