مسیحی نوجوان نے دوسری شادی کر لی، اب جیل میں کئی سال سڑنا پڑے گا، جرمانہ بھی عائد

مسیحی نوجوان نے دوسری شادی کر لی، اب جیل میں کئی سال سڑنا پڑے گا، جرمانہ بھی ...
مسیحی نوجوان نے دوسری شادی کر لی، اب جیل میں کئی سال سڑنا پڑے گا، جرمانہ بھی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی مقامی عدالت نے مسیحی نوجوان کو کرسچن میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنا دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسیحی نوجوان جوشوا الیاس نے ڈیڑھ سال قبل اسٹر نامی خاتون سے شادی کی اور اسے دبئی بھیج دیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ اسٹر جب دبئی سے واپس آئی تو اسے علم ہوا کہ جوشوا نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔ پاکستان کرسچن میرج ایکٹ کے تحت دوسری شادی جرم ہے۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سن کر جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت 9 سالہ سزا سنا دی اور 25 ہزار جرمانہ عائد کر دیا جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔