پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے 8بڑے ایوارڈز جیت لیے

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے 8بڑے ایوارڈز جیت لیے
 پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے 8بڑے ایوارڈز جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے 8بڑے ایوارڈز جیت لیے، کمپنیوں نے ایشیاء پیسیفک آئی سی ٹی میں1 گولڈ اور 7 میرٹ ایوارڈ جیتے۔پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں نے ایشیاء پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز میں 8 بڑے ایوارڈز  اپنے نام کیے ۔

"جنگ " کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں نے ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشیاء پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز میں 8 بڑے ایوارڈز  حاصل کیے۔تقریب میں پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں نے1 گولڈ اور 7 میرٹ ایوارڈ جیتے،پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی سپر ویمن کیٹگری میں گولڈ ایوارڈ جیتنا ہے، یہ اعزاز سپر ویمن پاکستان کے نام رہا، اسی طرح نسٹ یونیورسٹی کے ڈرما ویژن، فاسٹ یونیورسٹی کے ایس ایس جی سی آٹو میٹڈ ریڈر،امپیٹس سسٹمز کے فلو ایچ سی ایم،ایف نائن کے کوئل، ایکسیلینس ڈلیورڈ کے برین باکس، سوشل چیمپ اور ایس ایئروناٹکس کے کواڈ کاپٹر نے میرٹ ایوارڈز جیتے.ایشیا ءپیسیفک آئی سی ٹی الائنس کا مقصد خطے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے، اس تنظیم چین ، جاپان، سنگاپور ، سری لنکا اور آسٹریلیا سمیت 16 بڑے ممالک شامل ہیں۔